جھنگ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پرضلع بھر میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے برق رفتاری کے ساتھ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،بلدیہ اداروں کا سٹاف شہریوں کو تعفن سے پاک اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے دن رات اپنے فرائض انجام دے رہا ہے،
دن میں صفائی اور رات کو گٹروں سے گندگی و ثومہ نکالنے کا عمل جاری رہتا ہے جب کہ بلدیہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ شفٹوں میں مستندہی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے،جھنگ کےشہری علاقوں سول لائنز،ٹوبہ روڈ،ایوب چوک،آدھی وال چوک،فوارہ چوک،یوسف شاہ روڈ،گوجرہ روڈ،نواز چوک،بھکر روڈ ویگر علاقوں سے سیوریج لائنوں کو فعال کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شہریوں نے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی پر بلدیہ عملہ کے کاوشوں کو سراہا ہے۔