عارف لوہار

جو لوگ مستحق نہیں انہیں دوسروں کا حق نہیں لینا چاہیے ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ جو لوگ امداد اور راشن کے مستحق نہیں ہیں انہیں دوسروں کا حق نہیں لینا چاہیے ، مستحق افراد کو بھی چاہیے کہ مختلف مخیر حضرات یا تنظیموں سے بار بار راشن لینے کی بجائے دوسرے مستحق بہن بھائیوں کو بھی اس کا موقع دیں ۔

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹری ، گھروں میں کام کرنے ، دیہاڑی دار طبقے ، نوکری پیشہ افراد اور سرکاری ملازمین کاالگ الگ ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی ایسی مشکل کی صورت میں ان تک پہنچنے میں آسانی ہو ۔ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی طرح اپنے شہریوں کا شفاف ریکارڈ مرتب کرنا چاہیے جس سے پتہ چل سکے کہ کون مستحق اور کون مستحق نہیں ہے ۔ حکومت کا مستحق افراد کو جانچنے کا طریقہ بھی درست نہیں ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت سفید پوش طبقے کو کسی خاطر میں نہیں لاتی جو ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں