لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا،جو لوگ بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا ۔ فیروز خان کے ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ عدالتی معاملات چل رہے ہیں۔ فیروز خان نے کہا کہ میرے اوپر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں کوئی حقیقت اور سچائی نہیں ۔
میں ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت بھی کردی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا ، اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔