لاہور(عکس آن لائن ) لاہور جوہر ٹان دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، واقعے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا گیا۔ لاہور جوہر ٹاون میں ہونے والے دھماکے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال محمود آباد کا رہائشی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا۔
رات گئے ڈیوڈ پال کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ بھی مارا۔ گھر کی تلاشی کے دوران چند دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یاد رہے گزشتہ روز حساس ادارے نے ائیر پورٹ سے غیر ملکی شخص کو حراست میں لیا تھا۔