ایران

جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات نازک مرحلے میں داخل ہوگئے ، ایران

مسقط (عکس آن لائن)ایران کے اعلی سفارت کار نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جس میں کچھ اہم معاملات ابھی بھی طے کرنا باقی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے عمان کے اپنے ہم منصب سید بدر البصیدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے حقیقت پسندی کے ساتھ مذاکرات میں دیگر کچھ حساس اور اہم معاملات آنے والے دنوں میں طے ہو جائیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ وہ معاہدے کے بارے میں پرامید ہیں، جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مذاکرات میں اپنی سرخ لکیروں سے دستبردار نہیں ہوگا، انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں