برلن ( عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن سے حکومتی ترجمان نے بتایاکہ انجیلا مرکل نے صدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات کی۔مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لیے ایران مثبت اشارے دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ