امریکہ

جوہری مذاکرات ایرانی عوام کی حمایت سے نہیں روک سکتے،امریکہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے ایرانی عوام کی آزادی اور باعزت شہری کے طور پر زندگی گزارنے کی خواہش کی عکاسی کر رہے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا امرکہ ایرانی مظاہرین کی آواز بیرون ملک پہنچانے کیلئے ان کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مدد کرے گا۔ اس ضمن میں واشنگٹن ایرانی شہریوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں کے جوہری مذاکرات پر اثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا جوہری مذاکرات اور معاہدہ امریکہ کو ایرانی عوام کے مطالبات کی حمایت سے نہیں روکتا۔ ہم ایران کی خواتین اور شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جیک سلوان نے کہا یہ بات یقینی بنانے کیلئے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرکے دنیا کیلئے خطرہ نہ بنے ہمارا بہترین اختیار سفارتکاری ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں