لاہور (عکس آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ملک کا نام خراب کرے اس پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے 2015ء-04 میں محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت پرمخالفت کی تھی تو کہا گیا کہ وہ تو کھیلے گا ،آپ اپنا دیکھ لیں۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ملک کا نام خراب کرنیوالوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مکی آرتھر سب سے پاورفل کوچ تھے،مکی آرتھر جو کہتے وہ مان لیا جاتا۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اورویرات کوہلی کا کوئی موازانہ نہیں ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد باعزت انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا لیکن دنیا بھر میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔