ماہانہ

جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کی درخواست

لاہور(عکس آن لائن)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کی درخواست کر دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت ہو گی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں