اسلام آباد (عکس آن لائن) جولائی تا جنوری 7 ماہ میں برآمدات میں 5.63فیصد کا اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات میں 5.63 فیصد اضافہ ہوا ، یہ اضافہ جولائی تا جنوری 7ماہ میں ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال انہی سات ماہ میں برآمدات 13.3ارب ڈالر کی ہوئیں، رواں مالی سال کے سات ماہ میں برآمدات 14.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ کی گئیں، نٹ ویئر کی برآمدات میں 37.61فیصد کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 8.99فیصد کا ضاافہ ہوا، بیڈویئر 17.02 اور چاول کی برآمدات میں 5.76فیصد کا اضافہ ہوا، کاٹن کے کپڑے کی برآمدات میں 10.80فیصد کمی ہوئی،
کارٹن یارن کی برآمدات میں 7.20فیصد کمی ہوئی، باسمتی چاول کی برآمدات 20.44فیصد رہی، رواں سال درآمدات میں 21.12فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ پام آئل کی درآمدات می 66.69فیصد اضافہ ہوا،پٹرولیم مصنوعات اور پٹرولیم کروڈ کی درآمد میں کمی ہوئی، پٹرولیم کروڈ کی درآمد میں 27.39فیصد کی کمی ہوئی، موبائل فونز کی درآمدات میں 41.13فیصد اضافہ ہوا، خام کپاس کی درآمدات میں 75.35فیصد اضافہ ہوا