ادارہ شماریات

جولائی تاجنوری کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 7.85 فیصد کا اضافہ ہوا’ ادارہ شماریات

لاہور(عکس آن لائن)رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 7.85 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری صلاحیت 2.65 فیصد، ادویات سازی میں 12.33 فیصد اضافہ ہوا، 7 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی بھی ہوئی۔شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 8بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.85 فیصد کا اضافہ جبکہ 7 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، جولائی سے جنوری ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 2.65 فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 19.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادویات کی مینوفیکچرنگ میں جولائی سے جنوری 12.33 فیصد اور آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں 13.02 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے پہلے سات میں فرٹیلائزر کی پیداوار میں 6.74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ چمڑے کی مصنوعات رواں مالی سال کے سات ماہ میں 41 فیصد کمی آئی، لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 56 فیصد اور الیکٹرونکس صنعت کی پیداواری صلاحیت 25 فیصد تک کم ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں