محمد حفیظ

جوش، جذبہ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں،محمد حفیظ

لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جوش، جذبہ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے زمبابوے خلاف 3 اپریل 2003 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر شروع کیا تھا۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 18 سال ہو گئے جب میں نے پاکستان کی خدمت کیلئے سفر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جوش، جذبہ، محنت، لگن اور جذبات سے بھرا رولر کوسٹر بن گیا ہوں۔آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا کہ میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری حمایت کی۔اپنے پیغام کے آخر میں محمد حفیظ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔قومی کرکٹر ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے محمد حفیظ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محمد حفیظ 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں