واشنگٹن(عکس آن لائن)نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ویکسین کی تقسیم پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم امریکا بھی پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ویکسین کی تقسیم کی رفتار انتہائی سست ہے، آنے والے دنوں میں امریکی قوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ادھر ریاست کولوراڈو میں کورونا وائرس کے نئی قسم کے مریض کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص کو الگ تھلگ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مریض نے حال ہی میں کوئی سفر نہیں کیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت