جو بائیڈن

جوبائیڈن نے کانگریس کو کوروناویکسی نیشن سے متعلق خبردار کردیا

واشنگٹن(عکس آن لائن) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی فوری فنڈنگ کی منظوری کی درخواست کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فوری فنڈنگ کیلیے کانگریس کی منظوری درکارہوگی اور اگر فنڈنگ کی منظوری نہ دی گئی تو کورونا ویکسی نیشن کی کوششیں سست ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے100 روز میں 10 کروڑویکسین دی جائیں گی تاہم ابتدائی مراحل میں ویکسی نیشن کاعمل سست روی کا شکار ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں