جوار

جوار کی بہتر پیداوار کیلئے بھاری میرا زمین بہترین قرار

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے جوارکی کاشت کےلئے ہلکی کلراٹھی زمینوں کو بھی موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکارچاہیں تو وہ ہلکی کلراٹھی زمین پربھی جوار کاشت کرسکتے ہیں تاہم زیادہ پیداوار لینے کے لئے بھاری میرازمین جس میں پانی کااچھا نکاس ہوبہترین ہوتی ہوتی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاشتکار جوارکی ترقی دادہ اقسام جے ایس 2002، ہیگاری، جے ایس 26، چکوال جوار اور جوار2011کی کاشت سے قبل زمین کی تیاری کےلئے اچھی طرح ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیکر زمین کو نرم وبھربھرا کرلیں کیونکہ زمین کا ہموار ہونا اچھی پیداوار کا ضامن ہے اور اگر پچھلی فصل پر متی پلٹنے والا ہل نہ چلایا گیا تو ہو تو ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل اور دومرتبہ کلٹیویٹرچلاکر زمین کو نرم وبھربھرا کرلیناچاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ چارے والی فصل اپریل سے اگست تک حسب ضرورت کاشت کی جاسکتی ہے مگر اپریل ومئی میں اس کی کاشت سے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں