اداکارہ میگھا

جن کو کوئی جانتا نہیں سوشل میڈیا کے سہارے سٹار بنی ہوئی ہیں‘ اداکارہ میگھا

لاہور (عکس آن لائن) گلوکارہ و اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ جن کو کوئی جانتا نہیں سوشل میڈیا کے سہارے سٹار بنی ہوئی ہیں ‘ شوبز انڈسٹری میں اکثر اداکارائیں محنت کی بجائے دوسروں کا نام استعمال کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں‘ہمیشہ شائقین کے دلوں پرراج کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ شوبز کی زندگی میں کبھی پیسے کو ترجیح نہیں دی بلکہ ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں شوبزانڈسٹری میں کچھ ایسا منفر د کروں جس سے نہ صرف انڈسٹری کو فائد ہ ہوبلکہ اس سے شائقین کے دلوں میں فنکارکیلئے پیار ،محبت میں بھی اضافہ ہو اور مجھے فخر ہے کہ میں اس میں آج تک کا میاب ہوں۔ میگھا نے کہا کہ پتا نہیں شوبز انڈسٹری میں اب کیا ہو رہا ہے یہاں محنت کی بجائے دوسروں کا نام استعمال کر کے نام کمانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔

نام ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کرنے اور اپنی فنی صلاحیتوں سے ہی کمایا جا سکتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ اب تو شوبز انڈسٹری میں وہ لڑکیاں بھی معروف اداکارہ بنی ہوئی ہیں جن کا ایک کام بھی سامنے نہیں آیا بلکہ کچھ تو ایسی بھی ہیں جنہوں نے کام ہوتے بھی نہیں دیکھا مگر سوشل میڈیا کا سہارا لے کر وہ اپنے ناموں کے ساتھ معروف ماڈل ،اداکارہ و گلوکارہ لکھوا رہی ہیں یہ وہ لوگ ہیں شوبزانڈسٹری کو ایک مذاق سمجھ رہے ہیں ۔ میگھا نے کہا کہ ہمیشہ شائقین کے دلوں پرراج کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں