کراچی(عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیپکو اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کا بل پانچ ہزار روپے تک ہے ان سے مہینے کا بل نہ لیں،5ہزارروپے کا بل اگلے 10مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے لیں،
وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ یہ ہدایت سوئی سدرن گیس کے لیے بھی ہے جن لوگوں کا بل 2000روپے تک کا ہے ان کا بل اس مہینے نہ لیا جائے،یہ بل اگلے 10ماہ میں قسطوں میں لیاجائے،اگلے 2ماہ میں کوئی بجلی یا گیس کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے،وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھروں اورچھوٹی دکانوں کے مالکان کرائے کی وصولی میں رعایت دیں،وفاقی حکومت سے درخواست ہے پاور سپلائی ،گیس اورفرنس آئل کی سپلائی جاری رکھے۔