تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیں جلد ہی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح تک پہنچ جائیں گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیاسے گفتگومیں غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے گینٹز نے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ 10 سال تک چل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حماس کو تباہ کرنے کا وقت ہے،لیکن یرغمالیوں کے لیے اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ وہ اب ترجیح ہیں۔