کیف(عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ زدہ شہر ماریوپول سے زخمی یوکرینی فوجیوں کے انخلا کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔جنگ کتنی طویل ہو گی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس مذاکراتی عمل کو ایک مشکل مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوشش یہ ہے کہ زخمیوں کو جلد ہی محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ روس کی طرف سے یوکرین کے بندر گاہی شہریوں کا محاصرہ خوراک کے عالمی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔