مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کی فوجی مہم اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹروڈو نے کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کی تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے قلیل مدتی اقدامات سے یہودی ریاست کی طویل مدتی سلامتی اور اس کی مستقبل کی حمایت کو بھی خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔
ٹروڈو نے واضح کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے ایسا ان طریقوں سے کرنا چاہیے جو شہریوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں محتاط ہوں۔ٹروڈو نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کینیڈا اور بیرون ملک یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔