صدر مملکت

جنگوں سے امن کا حصول ممکن ہوتا ہے نہ ہی قوموں کی تعمیر،صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی جنگوں سے قوموں کی تعمیرہوا کرتی،پاکستان کو امن کی قدر ہے، اسی لئے ہم امن کے داعی ہیں، بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کا اظہار تھا۔

بدھ کو اسلام آباد میں عالمی اسٹرٹیجک خطرات اور ردعمل سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ انسانیت برے تجربات سے سبق حاصل نہیں کر رہی ہے، جنگوں کی تاریخ سے ہمیں تباہی لوٹ مار اور دوسروں کے استحصال کے سوال کچھ نہیں ملتا،جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی جنگوں سے قوموں کی تعمیر تو نہیں ہوا کرتی۔صدر مملکت نے کہا کہ اگر کسی ہمسائیگی میں آگ لگ جائے تو اسے بجھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا، کرہ ارض کے وسائل محدود ہیں، انہیں لوٹنے کی بجائے محفوظ کرنے پر توجہ ہونی چاہیے،پاکستان کو امن کی قدر ہے، اسی لئے ہم امن کے داعی ہیں، بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کا اظہار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی میں کوئی بھی انسانی یا تکنیکی غلطی بڑی تباہی کا موجب بن سکتی ہے اور فلاسفر مسلسل ہمیں آگاہ کر رہے ہیں کہ کرہ ارض کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بدقسمتی سے ملکی مفادات کو انصاف اوراخلاقیات پر ترجیح دی جاتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس کی حرکتوں کی وجہ سے دس سال تک امریکی ویزا نہیں دیا گیا، کیا نریندر مودی تبدیل ہو گیا ہے، عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام سے آگاہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں