لہسن کی فصل

جنوری کامہینہ لہسن کی کاشت کے لئے بہترین ہے، ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ۔ (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ لہسن کی کاشت کیلئے سردمرطوب آب و ہوا اور پکتے وقت خشک موسم کی ضرورت ہے۔ موزوں زمین لہسن کی کاشت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، لہسن کی کاشت کیلئے زرخیزاورنرم زمین جس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے بہترہے زمین تیارکرنے کیلئے ایک مرتبہ پلٹنے والا ہل چلایاجائے

اس کے بعد دو یا تین بار کلٹیویٹرچلایاجائے اور بعدمیں سہاگہ دیکر زمین کو ہموار کیاجائے درمیانے اور بڑے سائز کی صحتمند پوتھیوں کو بطور بیج استعمال کرناچاہئیے اسلئے 320 سے 400کلوگرام پوتھیاں فی کلو استعمال کریں۔انہوں نے اے پی پیبتایا کہ رواں ماہ جنوری کامہینہ لہسن کی کاشت کیلئے بہترین ہے تیارشدہ زمین کو پانچ پانچ مرلے کی کیاریوں میں تقسیم کرلیں ہر کیاری کا ہموار ہوناضروری ہےپوتھیوں کو ہموارزمین پر لائنوں میں کاشت کیاجائے20تا25ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد ایک ماہ پہلے ڈالیں اور اچھی طرح زمین میں ملادیں کاشت کے فوری بعد آبپاشی کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں