صنعتوں کی پیداوار

جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت90.7فیصد کمی تشویشناک ہے’فائونڈر گروپ

لاہور (عکس آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 90.7فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل پانچویں مہینے تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے سبب صنعتوں خاص طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر میں ملازمتیں ختم ہونے کے خدشات پیدا ہورہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں معاشی نمو مزید گرسکتی ہے ۔برآمدی صنعتوں پرتوانائی میں سبسڈی ختم ہونے سے چوتھی سہ ماہی میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے جبکہ صنعتی خام مال کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیںدسمبر2022 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں51.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر2022 میں49.5فیصد تنزلی ہوئی تھی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پیداوار ی لاگت میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرے اور ملک خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں اور حکومت کو غیر ملکی قرضوںسے نجات مل سکے۔ فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ ڈالر ،بجلی ، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔جبکہ ڈالر کی کمیابی کے باعث درآمدی خام مال ایل سیز نہ کھلنے سے بندرگاہوں میںپھنسا ہوا اور صنعتی شعبہ خام مال کی عدم دستیابی متاثر ،صنعتیں بند اور بے روزگار میں اضافہ ہورہا ہے ۔حکومت صنعتی شعبہ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ ملک معاشی طور پر خودکفیل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں