وزیر خارجہ

جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نا گزیر ہے ، وزیر خارجہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نا گزیر ہے پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیںاگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اجاگر کیا ہے صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیںوہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیںسی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں