ٹی ٹوئنٹی سیریز

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کی ابتدائی مشاورت شروع

کراچی (عکس آن لائن)جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کی ابتدائی مشاورت شروع کردی گئی ، فٹنس مسائل سے دوچار شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کی عدم موجودگی میں لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، آل رائونڈر عامر یامین اور عماد بٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کیلئے اعظم خان اور شرجیل خان کے ناموں پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ، عبداللہ شفیق کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ پانا مشکل ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں