لاپتا افراد کیسز

جنسی زیادتی کے واقعات کامعاملہ، سندھ ہائی کورٹ کا فوری سماعت کی استدعا پرفریقین کونوٹس

کراچی (نمائندہ عکس ) سندھ ہائی کورٹ نے جنسی زیادتی کے واقعات کے معاملے پر فوری سماعت کی استدعا پرفریقین کونوٹس کردیے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں گینگ ریپ، بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے معاملے پراینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انوسٹی گیشن ایکٹ 2021 پرعمل درآمد کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم پاکستان، وفاقی سیکریٹری قانون سے جواب طلب کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، سیکریٹری قانون سندھ، ڈی جی نادرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرایا جائے۔ طارق منصور ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں افسوس ناک واقعات رونما ہوئے۔

گینگ ریپ ٹرائل کے لیے قانون بنا مگرعمل درآمد نہیں ہو رہا۔ وکیل درخواست گزار نے یہ موقف بھی اپنایا کہ قانون پرعمل داری نہ ہونے سے جنسی زیادتی کے کیسز متاثر ہو رہے ہیں۔ واقعات روکنے اور شفا تیز ترین ٹرائل یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں