جنرل قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام

راولپنڈی (عکس آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کر رہے ہیں، لاک ڈائون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور عالمی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرکے اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں