فواد چوہدری

جنرل سنہا نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل سنہانے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا۔

پیر کو وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عصمت دری کوبطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا، بھارتی جنرل سنہا نے ڈھٹائی سے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی بات کی، جنرل سنہانے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصاخواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیئے۔ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوءبھی شخص نہیں کر سکتا لیکن بھارتی جنرل سنہا نے ٹیوی پر بیٹھ کر جس ڈھٹاءاور بے حیاءسے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصا خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہئے

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں