طرابلس(عکس آن لائن)لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی نیشنل آرمی مشترکہ عسکری کمیٹی (5+5) کی بات چیت میں شرکت کرے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے تصدیق کی کہ ان کی نیشنل آرمی مشترکہ عسکری کمیٹی (5+5) کی بات چیت میں شرکت کرے گی۔
خیال ہے کہ یہ بات چیت جنیوا میں ہو گی۔ یہ بات خلیفہ حفتر کی لییبا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غسان سلامہ اور ان کی نائب اسٹیفنی ولیمز کے ساتھ ملاقات میں سامنے آئی۔ لیبیا کے شہر الرجمہ میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی بحران اور لیبیا کی اقتصادی صورت حال کو درپیش مسائل کے حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔