بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک جمہوریہ سلوواکیا کے وزیر اعظم کے سرکاری دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ چین وزیراعظم فیزو کو چین کا سرکاری دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتا ہے۔
لین جیئن نے نشاندہی کی کہ سلوواکیا عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا ، اور دونوں ممالک کی گہری روایتی دوستی ہے۔ اس سال چین اور سلوواکیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ترقی کی زبردست رفتار سامنے آئی ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔
چین سلوواکیا کے ساتھ مل کر وزیراعظم فیزو کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور چین سی ای ای سی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے موقع کے طور پر لے گا