کراچی (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ممالک فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے، جمہوریت پسند ممالک فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردارادا کرے۔ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے۔