اسدمجید

جموں کشمیر پر مظالم نے متنازعہ علاقے کو آتش فشاں میں تبدیل کردیا ہے، اسدمجید

واشنگٹن (عکس آن لائن ) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پر کئی عشروں سے جاری بھارتی تسلط اور مظالم نے متنازعہ علاقے کوایک ایسے آتش فشاں میں تبدیل کردیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

امریکی اخبار کے ایک مضمون میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پانچ اگست کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کے بعد سے کشمیر فوجی محاصرے میں ہے اور کشمیری عوام کو حریت رہنماوں، کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی گرفتاریوں کی صورت میں ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط کی صورتحال کو معمول پر لانے میں ناکامی کے بعد بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیاں کررہا ہے جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں