ایاز صادق

جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت،سکھ یاتری تہوار منا رہے ہیں،کیااس سے کورونا نہیں پھیلتا’ایاز صادق

لاہور( عکس آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردارایاز صاق نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دن میں ختم ہونے والے جلسے کو چار روز تک خبروں کی زینت بنادیا ،پرامن جلسے کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے ۔

انسدادہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کوجلسے کی اجازت دی گئی ،سکھ یاتری تہوار منارہے ہیں کیا یہاںکورونا نہیں پھیلتا، حکو مت جس طرح کے اقدامات کررہی ہے اس سے ہمارے موقف کو تقویت مل رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم نے جس جگہ جلسے کے فیصلے کئے ہیں وہاں جلسے ہوں گے ۔ہمیں قانون نے پرامن احتجاج کا حق دے رکھا ہے ،حکومت کی سوچ نیازی ہو یا نازلی ہو ایک ہی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں