لاہور (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کپتان پھر جیت گیا،فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اسلام آباد جلسے میں عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے۔ عثمان بزدار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور عوام نے ضمیر فروشی اور چور بازاری کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہ اسلام آباد جلسے میں بھرپور شرکت پر پاکستانی عوام خراج تحسین کی مستحق ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔