اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے،انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگرثابت ہو رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرظفرمرزا کی زیرصدرت ڈینگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری صحت اللہ بخش ملک، ڈی جی ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں علاج کی مفت، بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جلد ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔