اداکارہ رباب ہاشم

جلدی شادی کرکے انوکھا کام نہیں کیا، اداکارہ رباب ہاشم

کراچی (عکس آن لائن) خوبرو اداکارہ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کی، جلدی شادی کرکے انوکھا کام نہیں کیا۔تعلیمی اداروں میں میڈیا سائنس کی تدریس کا آغاز ہونے سے جہاں مختلف چینلز کو باصلاحیت کام کرنے والے افراد ملے وہیں فن اداکاری کا شوق رکھنے والوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع بھی مل رہے ہیں ۔ڈرامے ہوں یا فلم انڈسٹری ،نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔

ماضی کے مقابلے میں اب تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لڑکیوں کی تلاش نا ممکن نہیں رہی۔ اچھے گھرانوں کی لڑکیوں نے فیشن و ماڈلنگ کی دنیا میں رنگ جمانے کے بعد ٹی وی و فلم انڈسٹری میں کام کرنے کو معیوب سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔ٹی وی و ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنانے والی 5فٹ 8انچ قد کی حامل رْباب ہاشم سے ملاقات ہوئی تو اندازہ نہیں تھا کہ اتنی کم عْمری میں اْن کے کریڈٹ پر کامیاب و مقبول ڈرامے ہوں گے۔

بزنس منیجمنٹ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ناپا جیسے بین اْلاقوامی معیار کے انسٹی ٹیوٹ سے تربیت یافتہ رْباب ہاشم نے کہا کہ اس نے بزنس کی تعلیم کے باوجود اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہی کے لئے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جیسے ادارے سے تعلیم حاصل کی ۔سینئرز سے وہ کچھ سیکھا جو میرے فنی کیریئر کے لئے سود مند ثابت ہورہا ہے۔ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس باصلاحیت اداکارہ سے مْختصر ہی سہی مگر جامع گْفتگو پیش خدمت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں