سرینگر (عکس آن لائن ) کشمیر کے سینئر ترین حریت پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے حال ہی خود سے منسوب چند بیانات
کی صحت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب چند جعلی بیانات منظر عام پر آئے ہیں۔
جبکہ ایسا کوئی خط یا بیان میں نے،یاآزاد کشمیر میں میرے نمائندہ نے جاری نہیں کیا جس میں، تحریک، پاکستان
اور منشیات کا ذکر ہو۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ کلمہ طیبہ پر مبنی ہے.
اور بھارت کی ان گھنانی حرکتوں سے یہ مضبوط رشتہ متزلزل نہیں ہوسکتا۔اس سے قبل کشمیر کے سینئر ترین علیحدگی
پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا تھا کہ انہوں نے خود سے کل جماعتی حریت کانفرنس سے کنارہ کشی کی ہے،
استصواب رائے عامہ کی تحریک سے نہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گیلانی نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘
اے پی ایچ سی سے میری علیحدگی کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ میں نے صرف حریت کانفرنس سے کنارہ کشی کی ہے .
نہ کہ حق خود ارادیت کی تحریک سے سید علی گیلانی نے حریت کانفرس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے،
اس کی اکائیوں پر سوالات اور الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد عوام و سیاسی حلقوں میں حیرانگی پیدا ہوگئی ۔
انہوں نے کہا کہ ‘ میری جدو جہد آزادی کے ساتھ وابستگی آخری سانس تک رہے گی-
دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے اس جدو جہد سے دور نہیں کرے گی-