لاہور( عکس آن لائن)نامورگلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ جس کو خداکی ذات عزت سے نوازے اسے کوئی کم کرسکتا ہے اور نہ چھین سکتا ہے ، عزت اور شہرت اوپر والے کی عنایت ہے اور اس کے فیصلوں کو کوئی نہیں بدل سکتا ۔ایک انٹر ویو میں نصیبو لعل نے کہا کہ بلاو وجہ تنقید کرنے والوں پر کبھی توجہ نہیں دی کیونکہ تنقید کرنے والے آپ کو سوائے دکھ کے کچھ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا گاناگانا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ،اس گانے کی مقبولیت سے تنقید کرنے والوںکوخودہی جواب مل گیا ہے ۔گلوکارہ نے کہا کہ انتہائی سادہ طبیعت کی مالک ہوں اور عاجزی کی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھے عزت اور شہرت سے نوازاہے ، میری شخصیت میں بناوٹ نام کی کوئی چیز نہیں، میں جیسی ہوں خود کو ایسا ہی ظاہر کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز