خورشید شاہ

جس ملک میں انصاف اور قانون نہیں ہوگا اس کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی،خورشید شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں انصاف اور قانون نہیں ہوگا اس ملک کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی اور اس ملک کی عوام کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوئی،حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے،جس ملک میں انصاف اور قانون نہیں ہوگا اس ملک کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی اور اس ملک کی عوام کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی

اپنا تبصرہ بھیجیں