کراچی(عکس آن لائن) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رئی ہیں۔ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود بھی شامل ہیں اور انہیں دار الصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انتظامیہ دارلصحت کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے اور ان کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی عیادت کی۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی ساہ نے ظفر مسعود کی عیادت کی، الحمد اللہ ظفر مسعود کی حالت مستحکم ہے، وزیراعلی سندھ نے ظفر مسعود سے مختصر گفتگو بھی کی۔ترجمان وزیر اعلی کے مطابق ظفر مسعود نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ پاک نے رحم کیا،
وزیراعلیٰ سندھ نے ظفر مسعود کو آرام کرنے کا کہا۔دوسری جانب اب تک جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے کی دم نیچے جھکی ہوئی تھی اور وہی پہلے زمین سے ٹکرائی جس کی وجہ سے امید ہے کہ طیارے کے اگلے حصے میں سوار مسافروں کے بچ جانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔