پشاور(عکس آن لائن) جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو خیبر پختونخوا کا نگران وزیر اعلی نامزد کر دیا گیا ۔ کے پی کے کے سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرام درانی کے درمیان پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے نئے وزیر اعلی کے لئے نام پر مشاورت کی گئی۔
دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران جسٹس ( ر) ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور انہیں کے پی کا نگران وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔ جسٹس(ر)ارشد حسین شاہ کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے ، وہ پشاورہائی کورٹ میں جج اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔