جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

برلن ( عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے بچنے کیلئے احتیاط اور سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔امریکی ریسرچرز نے نیویارک میں جنوبی افریقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی تصدیق کردی اور بتایا کہ فروری کے وسط تک کورونا کی نئی قسم کے 12 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کاکہنا تھا کہ امریکا میں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز، اموات میں 30 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ ہفتے زیادہ تر جنوب ا مریکی ممالک میں بھی کورونا کیسز، اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست الاسکا کے گورنر کورونا وائرس میں مبتلا شخص سے ملنے کے بعد اپنے گھر میں ہی قرنطینہ ہوگئے۔موڈرنا کمپنی نے امریکی سائنسدانوں کے ساتھ کورونا وائرس کی نئی قسم کیخلاف تجرباتی شاٹس پر تحقیق کا اعلان کردیا ہے۔امپیریل کالج کیسروے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں فائزر کورونا ویکسین سے جسم میں وائرس کیخلاف مضبوط اینٹی باڈیز بن رہی ہیں، چیک ریپبلک نے جنوبی افریقہ، برازیل سے آنے والوں پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی افریقہ، برازیل سے آنے والوں پر پابندی کا نفاذ 26فروری سے 11 اپریل تک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں