جرمن چانسلر مریکل

جرمن چانسلر مریکل نے واشنگٹن میں ہونے والی جی 7 سربراہی اجلاس کی دعوت مسترد کر دی

برلن(عکس آن لائن) جرمن چانسلر انگیلا میریکل نے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے دعوت میں شرکت سے انکار کردیا ۔ واشنگٹن میں ہونے والے جی 7 سمٹ اجلاس میں شرکت کے لئے امر یکی صدر ٹرمپ نے جرمنی کے چانسلر کو دعوت نامہ بھیجا تھا جس میں شر یک ہونے سے جرمنی چانسلر نے انکار کر دیا ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ اجلاس کی سربراہی کریں گے ۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اجلاس 20 مئی کو منعقد ہونا تھا تاہم کرونا کی وجہ سے یہ سمٹ ملتوی کیا گیا اب سمٹ کی نئی تاریخ 10، 12 جون بتائی گئی ہے البتہ جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں وڈیو کال کے ذریعے شرکت کرنے کے لےء رضا مند ہیں البتہ وہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے خود واشنگٹن جی 7 سمٹ میں نہیں جائیں گی بذریعہ وڈیو کال شریک ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں