جرمنی

جرمنی کا ایک عہد ختم، آخری تین جوہری پلانٹ بھی بند کردیئے

برلن(عکس آن لائن)بالآخر جرمنی کا ایک شاندار دور بھی اختتام کو پہنچا۔ ذرائع کے مطابق جرمنی نے اپنے آخری تین جوہری ری ایکٹرز کو بند کرکے ایک عہد کا خاتمہ کردیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمنی نے ایک ایسے وقت میں جوہری ری ایکٹرز کو بند کیا ہے جب وہ یوکرین جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔دنیا میں توانائی کے بحران سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے جس کا انحصار روسی گیس کی سپلائی پر رہا ہے۔

کئی مغربی ممالک تیل و گیس پر انحصار اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جرمنی اپنے جوہری عہد کا خاتمہ کر چکا ہے۔آر ڈبلیو ای انرجی فرم نے سنیچر کو آدھی رات کے فورا بعد ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین ری ایکٹرز بجلی کے گرڈ سے منقطع ہو چکے ہیں اور یہ ایک عہد کا خاتمہ ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں