مساجد

جرمنی میں مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ، مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

میونخ: (عکس آن لائن) جرمنی میں مسلم کمیونٹی کے لئے خوشی کی خبر ہے، حکام نے مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔کورونا کی عالمی وبا کے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند تھیں لیکن اب حکام نے 4 مئی سے مساجد اور دوسری عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر مسجد میں 50 افراد باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں گے۔حکومت نے اسکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں