اسلام آباد(عکس آن لائن) سائبر کرائم عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد کی سائبر کرائم عدالت میں جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے عدالت کے روبرو درخواست کی گئی کہ جج ارشد ملک ویڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔سائبر کرائم عدالت نے ایف آئی اے
کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت اب فیصلہ کرے کہ کیس کی سماعت کرنی ہے یا واپس سائبر کرائم عدالت کو بھیجنا ہے، عدالت کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ انسداد دہشتگردی ہی کرے۔
Load/Hide Comments