اداکارہ کبریٰ خان

جب محسوس کیا اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کررہی شوبز چھوڑ دونگی ، اداکارہ کبریٰ خان

اسلام آباد (عکس آن لائن )اداکارہ کبری خان نے شوبز چھوڑنے بارے خبروں کی تردید کی ہے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال کچھ عرصے تک انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں اور اگر انہیں یہ محسوس ہوا کہ وہ اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہیں تو وہ اپنا راستہ بدل لیں گی۔انہوں نے کہا کہان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہیں اور انہوں نے آج تک جو کام بھی کیا ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی مذہبی سکالر نہیں ہیں بلکہ وہ تو اس شخص کی مانند ہیں جسے زندگی گزارنے کے درست طریقے کی تلاش ہے اور وہ پوری زندگی یہ کوشش جاری رکھیں گی،انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اس راہ پر چلیں جہاں اللہ تعالی ان سے راضی ہوں اور اس راستے سے گریز کریں جہاں اللہ پاک کی ناراضگی کا سامنا ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں