لاہور(عکس آن لائن)اداکار و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کوکبھی بھی کیرئر کے طور پر اپنانے کا نہیں سوچاتھا لیکن جب قسمت آپ کو کسی مقام پر لانا چاہے تو اس میں آپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور خود ہی راستے بنتے جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ سے زیادہ اداکاری زیادہ پسند ہے لیکن اداکاری میں بہت زیادہ وقت دینا پڑتا ہے لیکن میں دونوں کوہی ساتھ لے کرچلی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جن میں عشق جنون، دیوانگی،مانے نہ یہ دل، لیڈیز پارک ، نور بانو، عمردادی ، گھر والے،ستم گر اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں میری خالی ٹینا ثانی پہلے سے ہی موجود تھیں اور اس کے بعد میں نے اس فیلڈ میں قدم رکھا ہے ۔ نادیہ حسین نے بتایا کہ میری پیدائش لندن میں ہوئی اور جب میں پانچ سال کی تھی تو اس وقت فیملی کے ہمراہ کراچی آ گئی اور اس کے بعد میری پرورش اور تعلیم کراچی میں ہوئی اور یہی سے کیرئر کاآغاز کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں میڈکل میں پلاسٹک سر جری کی طرف جانا چاہتی تھی لیکن اس کیلئے پانچ سے سات کا طویل عرصہ درکار تھا جس پر میں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے چار سال کا بی ڈی ایس کر لیا اور اب میں داننوں کی ڈاکٹربھی کہلاتی ہوں ۔