صنم ماروری

جب صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے میں کہیں بلندیوں پر ہوں’ صنم ماروری

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار ہ صنم ماروی نے کہاہے کہ صوفیانہ کلام پیش کرنے کی وجہ سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونماہوئی ،صوفیانہ کلام میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جوسننے والوں کی روح میںاترجاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں صنم ماروی نے کہا کہ ہر انسان اپنے لئے اچھا سوچتا اور اس کیلئے جستجو بھی کرتاہے لیکن رب کی ذات نے آپ کی قسمت میںجو لکھا ہوتاہے ہوتا وہی ہے ۔ میرارب خودکہتاہے کہ میں انسان میں اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہوں جسے اٹھانے کی اس میںسکت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا بہت اچھا لگتا ہے اورایسے لگتا ہے جیسے میں کہیں بلندیوں پر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت ،امن اوربھائی چارے کوعام کیا جا سکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں