عمران خان

جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے، عمران خان

لاہور (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے تو معاشرہ غلام بن جاتا ہے، جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ روپے سے لوٹوں کے ضمیر خریدے گئے، چند بڑےلوٹوں کو امریکی سفارتخانے میں بلایا گیا، آہستہ آہستہ اتحادی ہم سے الگ ہونا شروع ہوگئے، غلامی کرنے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔عمران خان نے کہا کہ امریکی سفیر نے کہاعمران خان کو نہ ہٹایا توپاکستان کیلئے مسائل ہونگے، انہوں نے کہا چیری بلاسم کو لایا تو پاکستان کو معاف کردینگے، چیری بلاسم کی خاصیت ہی بوٹ پالش کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر میرے ماتحت تھا، ڈونلڈوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ امریکی سفیر نے کہا عدم اعتماد آئےگی جو کامیاب ہونی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ خوف کا بت سب سے خوفناک بت ہے، ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونا ہی جہاد ہے، خودغرض شخص بھی ظلم اور ناانصافی کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایلیٹ طبقہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، ایلیٹ طبقہ سمجھتا ہے انہیں سب مل رہاہے ناانصافی کیخلاف کیوں کھڑے ہوں، دوطبقے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ نہیں کریں گے، بزدل طاقت کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی کمپنیوں کیلئے زیرو ٹیکس رکھنا ہے، ہمارے دوسرے سال 35، تیسرے سال 45فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھیں اور ہمارے آخری سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 75فیصد بڑھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ٹی ایکسپورٹ زون قائم کیے، 20سال قبل بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب، آج140ارب ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے وکی لیکس، ڈان لیکس اب آڈیو لیکس آگئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیں۔ تھوڑی بھی اس میں شرم حیا ہو یہ استعفی دے، اگر نہیں شرم حیا تو ہم اس سے استعفی لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کیے تھے۔

آڈیو لیکس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں بھارت سے مشینری امپورٹ کر یں۔شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آ۔ان کا کہنا ہے کہ مریم کا داماد گرڈ اسٹیشن بنا رہا ہے، آپ کے پیسے وہ گرڈ اسٹیشن بنے گا۔ آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔انہوں نے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی ۔ہماری آخری سال میں 75فیصد آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھیں ۔بزدل کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا وہ ڈر میں ہی رہتاہے۔خود غرض کبھی ذات سے نہیں نکل پاتا۔پاکستان میں اشرافیہ کو اپنی ذات کی پڑی ہوتی ہے۔اشرافیہ ملک اور عوام کی نہیں اپنے فکر میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی ۔

امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتاہے۔امریکی نمائندہ کہتاہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔سفیر کو کہاگیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گےان کا کہنا ہے کہ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ،20لوٹے نکل آتے ہیں۔

سندھ ہاوس میں چھوٹے لوٹوں میں بڑوں کا انتخاب کیاجاتاہے۔بھارت روس سے 40فیصد کم قیمت پر تیل خریدرہا ہے، پاکستان کو روکا جاتا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگا، ن لیگ کی حکومت میں نیب نے بلایا۔اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بھاگ گیا، اب ڈیل کے ساتھ واپس آرہا ہے۔یہاں ڈیل ہوتی ہے اس لیے منی لانڈرنگ نہیں رکتی۔ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا سامنے کھڑا ہونا ہے۔ جو قوم حق سچ پر نہیں کھڑی ہوتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، برائی کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی انقلابی تحریک کھڑی ہوتی ہے۔ اس میں یوتھ نے لیڈ کیا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ طالب علم سارے اس میں شامل ہوں۔ویت نام کے خلاف جو موومنٹ چلی تھی یونیورسٹیز میں چلی تھی۔ آپ سب تیاری کر لیں، میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جیت کے دکھاوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں